خدمات

گزشتہ سالوں میں حاصل کردہ اپنے وسیع تجربے اور اعتماد کے ساتھ ، ہم اس قابل ہوئے ہیں کہ اپنے کلائنٹس کو بہترین خدمات، پروڈکٹس اور مشورہ فراہم کرسکیں۔

ہم نے ورلڈ وائڈ ریپٹریئیشن اسیپشلسٹس (Worldwide Repatriation Specialists) کے نیٹ ورک کے ساتھ شراکت کی ہے اور ابتدائی مرحلے سے لے کر متوفی کی پسند کی تجہیز و تکفین گاہ تک اسے پہنچانے کی پوری کارروائی کا نظم کرنے کے اہل ہیں۔

خدمت میں شامل ہے

  • ایک تجربہ کار کمپنی کے نمائندے کی ہمراہی میں اہل خانہ کے ساتھ ذاتی صلاح و مشورہ،
  • مقامی طور پر درکار سبھی دستاویزی شہادت اور ان کی تصدیق، اس میں شامل ہے: پولیس، سفارتخانہ، بلدیہ، قانونی مترجم، وزارت صحت، وزارت امور خارجہ اور اگر قابل اطلاق ہو تو وزارت انصاف بھی۔
  • بیرون ملک حنوط کاری کی کارروائی اور نقل و حمل کے تقاضے
  • تابوت میں ڈالنا (مقامی طور پر تیار کردہ وطن واپسی سے متعلق تابوت کا اختیار، فرانسیسی ٹھوس لکڑی کا بنا تابوت جو یوروپی معیارات کے عین مطابق ہے یا امریکی تابوت)
  • ایئر کارگو لاجسٹکس اور منزل مقصود پر کلیئرنس نیز حسب مرضی حتمی مقام تک نقل و حمل
  • ہم یقینی بناتے ہیں کہ کلائنٹ کو روزانہ ای میل اپ ڈیٹس اور انہیں فوری طور پر درکار ہوسکنے والی کسی معلومات کے لئے مقرر ایک ہاٹ لائن مہیا کی گئی ہے اور اس کی مدد سے اس کارروائی کے دوران ہر وقت پوری طرح باخبر رکھا جاتا ہے، ہم یہ بھی یقینی بناتے ہیں کہ سبھی دستاویزی شہادت کو آئندہ ممکنہ تقاضوں کے مدنظر ہارڈ اور سافٹ کاپیوں کے بطور بحفاظت رکھا گیا ہے۔

ہم اس پوری کارروائی کا انتظام عزت اور احترام کےساتھ ایک انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کریں گے